میرا جی چاہتا ہے اور نجانے کیوں چاہتا ہے کہ میں کسی مہلک مرض میں مبتلا ہو جاؤں ، کوئی ایسی بیماری مجھے آن لگے جو جان لیوا ہو
وہ سب جو میرے ہیں مجھ سے محبت کے مختلف رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، مجھے بچانے مجھے اپنے پاس روکے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں لیکن مٹھی میں بند ریت کی مانند میں ان کے ہاتھ سے سرکتی جاؤں.
سارے وہ لوگ سارے وہ رشتے جو مجھے عزیز تر ہیں اپنی اپنی اناؤں کے بلند و بالا بت توڑ کے میرے پاس آن موجود ہوں اور تب ان کی آنکھوں میں میرے لیے محبت ہو صرف محبت
No comments:
Post a Comment