یہ کِتنی بڑی کامیڈی ہے کہ
دُنیا کی سب سے بڑی حقیقت موت کو اِنسان تب تک تسلیم نہیں کرتا
جب تک وہ خود بنفسِ نفیس اُسکے پاس چلی نہیں آتی.
وہ کِتنا ہی ذی شعور کیوں نہ ہو اُسے ہمیشہ ایک شُبہ سا رہتا ہے کہ موت اُسکی جانب بھی آئے گی.
قبروں کو دیکھتے ہی وہ خوفزدہ ہوتا ہے،
اُسے جھرجھری سی آتی ہے کہ کل میں بھی خاک میں اُتروں گا،
اور وہ خیال کو ٹال کر آگے بڑھ جاتا ہے
No comments:
Post a Comment