انسان فطرتاً بہت ڈھیٹ ثابت ہوا ہے۔۔۔جس شئے سے رکنے کا کہا جاۓ اس کی طرف اسکی کشش بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔۔۔وہ جان بوجھ کر اس شئے کی طرف مائل ہو جاتا ہے یا شائد یہ خود اس کے اپنے اختیار میں بھی نہیں ہوتا۔۔۔اسی طرح محبت کے بھوکے لوگ بھی ڈھیٹ ہوتے ہیں کوئی جتنا بھی انہیں دھتکار لے وہ عادت سے مجبور محبت کرنانہیں چھوڑتے۔۔۔انہیں چاہے جتنی بھی ذلالت اٹھانی پڑے وہ اپنی روش سے باز نہیں آتے۔۔۔ان کی عزتِ نفس شاید مر جاتی ہے۔۔۔وہ تذلیل پا کر بھی اسی احساس میں مبتلا رہتے ہیں کہ یہ محبوب کی ادأ محبت ہے۔۔۔کبھی تو وہ ان سے اظہارِ التفات کرے گا۔۔۔
آہ مگر افسوس صد افسوس کہ وہ اس غلط فہمی اور خوش گمانی میں سب کچھ ہار دیتے ہیں۔۔۔اپنی انا، اپنی عزت نفس ، اپنا غرور حتیٰ کہ اپنی ذات بھی
No comments:
Post a Comment