دھنک کے رنگ دیکھے ہے نہ تم نے...؟
ہاں وہ بلکل اُن کے جیسی ہی ہے رنگ برنگے جزبوں سے لبریز چلبلی لڑکی.....!
ہر رنگ میں وہ اپنی کہانی کا عکس چھپائے بیٹھی ہے...
رنگ اُسے اِس لیے نہیں بھاتے کہ یہ ہر خاص و عام کے لیے توجہ کا مرکز ہوتے.....
آہاں بلکہ وہ تو خود رنگوں جیسی ہے کہی شوخی کا جہاں کہی پھیکی سی....!
کہی اسکا رنگ تیز جزبوں کی دھوپ میں. اترنے لگتا...
اور کہی محبت کی ٹھنڈی پھوار پڑتے ہی نکھرنے لگتا....!
نکھرے رنگ خوبصورت ہوتے ہیں نہ...؟
ہاں وہ بلکل اِن کے جیسی ہی ہے.... ❤️
No comments:
Post a Comment