اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ ہی سارے زمانے کے دکھ اپنے سر لیے بیٹھے ہیں۔ "سنگل پیس". تو عرض ہے کہ
دنیا میں آپ جیسے اور بھی کئی لوگ ہوں گے۔ایسے جو ہر چیز کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، اپنے کیے پر اپنے آپ کو کوستے ہیں۔ ماضی پر، اپنے نا کردہ جرائم پر یا دوسروں کی کہی بے تکی باتوں پر خود کو ملامت کرتے ہیں۔ "ایسا بھی تو ہو سکتا تھا" اور "کاش" جیسے خوابوں میں اپنے حال کو ضائع کرتے مایوسی بھرے مستقبل کو تک رہے ہوتے ہیں۔ جی آپ ہی کی طرح۔
وہ بھی کسی کو نہیں بتا پا رہے ہوتے وہ سب جو ان کے اندر چل رہا ہوتا ہے۔
اپنے ارد گرد دیکھیں کئ عکس ملیں گے آپ کو آپ ہی کے۔ اتنے بھی منفرد نہیں ہیں آپ۔ ہو سکتا ہے۔۔۔ کچھ تو آپ کو "آپ کی" اصل سے بھی زیادہ گہرے اندھیرے میں نظر آئیں۔
اگر وہ ملیں تو انہیں سنیے گا، دیکھیے گا اور سمجھنے کی کوشش کر ہے گا۔ آپ کے اندر کا شور کچھ کم ہو جائے شاید۔ یوں ہی ایک دوسرے کو سمیٹ کر چلیں۔ یہ لوگوں کے ہجوم میں اس اکیلے پن سے تو بہتر ہر جہاں آپ اپنے آپ کو خود میں ٹوٹتا دیکھیں۔ ہاں۔۔۔ یہ ایک ایسی خلوت ضرور ہوگی جہاں کوئ دوسری غرض نہ ہوگی بس ایک دوسرے کو سمیٹتے ہوئے بہتری کا سفر ہوگا۔
No comments:
Post a Comment