تلاش و تصوؔر میں ہوں
کہ کیا ہوں میں
آخر کیوں ہوں میں
حقیقت ہوں یا کوئی جھوٹی کہانی ہوں
چمکتا ستارا ہوں یا کوئی خاک ہوں میں
کیا ہوں میں
آخر کیوں ہوں میں بےوفا تو کبھی وفائے تخلیق ہوں
ہمدرد تو کبھی دردِ لادوا ہوں
کیا ہوں میں
آخر کیوں ہوں میں...
منزل کا بادشاہ یا کوئی بھٹکتا مسافر ہوں
ابتدا ہوں یا انتہا ہوں میں
ملا ہوں یا لاپتہ ہوں میں
کوئی گھیرا سوال ہوں یا جواب ہوں میں
تلاش و تصوؔر میں ہوں
کہ کیا ہوں میں
آخر کیوں ہوں میں
No comments:
Post a Comment