Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, March 17, 2021

دنیا کے سامنے نہ کمزور بننا یے نہ مضبوط ۔۔۔



دنیا میں آیا ہر انسان اپنے حصے کی آزمائش کاٹتا یے ، ایسا کوئی بھی نہیں جو کسی نہ کسی طور زندگی میں تکلیفوں سے نہ گزرا ہو ۔۔۔
اب ہم میں سے کچھ لوگ دنیا کے سامنے کمزور بن کر ہر وقت حالات کے گلے شکوے ، ناشکری کرتے نظر آتے ہیں ،  اور کچھ خود کو بہت مضبوط ظاہر کرتے ہیں اور اپنے حوصلے اور ہمت کی داد وصول کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

ہمیں نہ کمزور بننا یے اور نہ مضبوط ۔۔۔۔۔

ہر وقت کی ناشکری نعمتوں کے دروازوں کو بند کر دیتی یے اور ہر وقت خود کو مضبوط اور بہادر ثابت کرنا آزمائشوں کے دروازے کھول دیتا یے ۔۔۔۔

جب انسان کہتا ہے کہ میں بہت مضبوط،  بہادر ، صبر  اور حوصلے والا ہوں تو اللہ اس کے اس بول پر اسے مزید آزماتے ہیں کہ ایسا کون یے جو مجھ سے عافیت طلب کرنے کی بجائے آزمائش پر ثابت قدم رہنے پر بتا بتا کر  داد وصول کر رہا ہے ۔۔۔۔

ہمیں دنیا کے سامنے کچھ بھی نہیں بننا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 
لیکن جب صرف ہم اور ہمارا اللہ ہو ، اسوقت ہم نے بہت کمزور بن جانا ہے 
بہت ہی کمزور ۔۔۔۔۔۔
اللہ ہم بہت کمزور ہیں ، ہمیں کبھی کسی آزمائش میں مبتلا نہ کرنا ، ہم آپ سے صرف اور صرف عافیت کے طلبگار ہیں ، محتاج ہیں ۔۔۔۔
ہم محبتوں کے دعوے دار تو ہیں ۔۔۔۔۔
آپ سے محبت کرتے ہیں،  آپ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ، ان کی آل و اصحاب رضی اللہ عنہم سے ۔۔۔۔۔
 لیکن آپ  ہمارا ایمان کبھی نہ آزمانا کہ ہم بہت ہی کمزور ہیں
ہمیں کسی آزمائش میں کبھی مبتلا نہ کرنا ۔۔۔۔۔۔
ہم صرف اور صرف عافیت کے طلبگار ہیں  ، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی 
اللھم انا نسئلک العفو والعافیہ فی الدنیا والآخرہ آمین


No comments:

Post a Comment

')