بالسم پھول کو اردگرد کا کوئ بھی پودا چھوجاۓ تو اس ھمالیائی بالسم کا کونپل پھٹ کر ارد گرد پھیل جاتا ہے اور یہ ارد گرد کے تمام پودوں پر اپنا راج کرلیتا ہے ، پھر جگہ جگہ یہی پھول اگتا دکھائی دیتا ہے
کچھ لوگ بالکل ایسے ہی ھوتے ہیں ،
کسی کے بھی قریب آنے پر بالسم کی مانند انتہائی خطرناک انداز میں اپنا سحر پھیلانا شروع کردیتے ہیں
ارد گرد کے تمام لوگ انکے دیوانے ھوۓ جاتے ہیں
انہیں بہت ہی سرکش انداز میں دلوں میں جگہ بنانا آتا ہے
شاید میرا شمار بھی ایسے لوگوں میں ھوتا ہے 🤎
میں بھی بہت جلد دلوں پہ سحر طاری کر جاتی ھوں !
مگر جسطرح بالسم کے بہت سے مداح ہیں ،
ویسے ہی بہت سے لوگ اس پھول سے بیزار بھی دکھائ دیتے ہیں ،
وہ چاھتے ہیں کہ انکے ہاں اس پودے کے علاوہ مزید پودوں کا بھی راج ھو اسلیے اکثر ممالک میں اس پودے کو انتہائی بیدردی سے جڑ سے اکھاڑدیا جاتا ہے 🖤
شاید میں بھی ایسی ھوں ،
جتنی تیزی سے اثر کرجاتی ھوں ،
اتنی ہی تیزی سے اکھاڑدی جاتی ھوں
دلوں سے ،
محفلوں سے ،
باتوں سے ۔
No comments:
Post a Comment