Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, April 3, 2021

میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں


میں زیادہ دُکھی نہیں ہوں

میں نے دیکھا
نم کی کمی 
اور جوان ہونے کی بے چینی میں مبتلا
ننھے پودے کا غم
جو مجھ سے زیادہ دُکھی تھا
ایک غم نے میری بساط پہ جگہ بنا لی

میں نے دیکھے
غیر یقینی کے پرندے ہمہ وقت 
تمہارے کاندھوں پہ بیٹھے ہوۓ
تمہارے چہرے پہ 
پھڑپھڑاتے ہوۓ گمان کو
اور یقین کو پچھلے دروازے سے
باہر جھانکتے ہوۓ 
میں سہم گیا یہ دیکھ کر
ایک غم سرکتے ہوۓ
میرے قریب آ گیا

میں نے تمہارے آنسوؤں کے ذائقے کو یاد کیا 
برف پہ بکھرے نمک پہ 
ننگے پاؤں چلتے ہوۓ
تو میرا دکھ فٹ پاتھ کی برف پہ 
دراز ہو گیا
میں اس مرتبہ 
زیادہ دُکھی ہونے سے بچ گیا

میں دُکھی ہو گیا 
اس پھول کو دیکھ کر
جو باغ کے آخری کونے میں کھلا 
اور جس پہ کسی کا دھیان ہی نہیں گیا
آخر آج صبح احتجاجاً اس نے
اپنی پتیاں گرا دیں

مگر میں زیادہ دُکھی نہیں ہوا 
قلم پکڑنے والے ہاتھوں میں
لرزش دیکھ کر
سواۓ اس وقت کے
جب میرے قرطاسِ دل پہ 
یقین کی انمٹ سرخی سےلکھ دیا گیا
“یہ داغ مستقل ہے”
اور فائل ہمیشہ کے لئے بند کر دی گئی❤️



No comments:

Post a Comment

')